August 3, 2020 By Admin Off

Essential Items (Products-Accessories) For Hajj-Umrah

ہر مسلمان بیت اللّہ شریف اور روضہ رسول اللّہﷺ کی زیارت کی خواھش رکھتا ہے،حج یا عمرہ ویزہ کا عمل مکمل کرنے کے بعد اکثر مسلمان حج و عمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کار اور سفری سامان ضروریات کی معلومات سے متعلق بے خبر ہوتے ہیں، درج ذیل مضمون میں اُن تمام مشکلات  سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ضروریات سفر عازمین حج عمرہ

ضروریات سفر حج و عمرہ درج ذیل ہیں 

مردانہ احرام

حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیئے شریعت نے مرد کو احرام کے لباس کا پابند کیا ہے جو سفید اَن سلی دو چادروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ موسم اور خواھش کے مطابق کاٹن یا تولیہ کے کپڑے کی چادریں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

احرام بیلٹ

چونکہ احرام کی چادر میں جیب نہیں ہوتی متبادل کے طور پر بیلٹ باندھا جاتا ہے اور چادر کو مضبوط بھی کرتا ہے۔

خواتین احرام

خواتین کا احرام انکا عمومی لباس ہوتا ہے۔ جو شرعی تقاضوں کو پورا کرتا ہو۔

 

احرام سکارف

سکارف احرام کی حالت میں خواتین کے سر کندھے اور دھڑ کو بازؤں تک ڈھانک دیتا ہے اور چہرہ کھلا رکھتا ہے۔

چہرہ پردہ کیپ

احرام کی حالت میں چہرے کا پردہ کرنے والی خواتین پی کیپ پر لگی کپڑے کی دو پلیوں کے ذریعے چہرے کا پردہ کرتی ہیں، ایک پلی سر کے اوپر کی جانب ڈال دی جاتی ہے اور دوسری چہرے کے سامنے لٹکائی جاتی ہے، جس سے کپڑا چہرے سے دور ہو جاتا ہے اور پردے کا مقصد بھی پورا ہو جاتا ہے۔

برقعہ

خواتین کندھے سے پاوں تک جسم کا پردہ کرنے کے لیئے گاؤن کا استعمال کرتی ہیں۔

گلوز

خواتین ہاتھوں کا پردہ کرنے کے لیئے باریک کپڑے سے بنے گلوز کا استعمال کرتی ہیں۔

بوتل کور

بوتل کور حرم سے ہوٹل زم زم کے پانی کو بھر کر لانے اور پانی کو ٹھنڈا یا گرم رکھنے کے کام آتا ہے۔

جوتوں کیلیئے تھیلا

ایسا تھیلا جس کے دونوں اطراف کندھے پہ لٹکانے کے لیئے رسی لگی ہو، حرم میں داخل ہونے سے قبل جوتوں کو ڈالنے کے کام آتا ہے، تاکہ جوتے گم نہ ہوں۔

شولڈر بیگ

ایسا بیگ جس کے دونوں اطراف کندھے پہ لٹکانے کیلیئے دُہری موٹی  رسی لگی ہو، روزانہ ہوٹل سے حرم جانے اور آنے کیلیئے اپنا ضروری سامان جیسا کہ دوپٹہ، چادر، جائے نماز، کھانے اور پینے کا سامان وغیرہ رکھنے کے کام آئے۔

سفری تکیہ

سفر کے دوران سر کے نیچے رکھنے کیلیئے ہوا سے پھولنے والا تکیہ۔

دستاویزات بیگ

کندھے پر لٹکانے والا چھوٹا سا بیگ جو کہ ضروری دستاویزات جیسا کہ پاسپورٹ و دیگر کو رکھنے کے کام آئے۔

سفری قرآن حکیم

چھوٹے سائیز کا قرآن حکیم جسے آسانی سے پرس میں رکھا جا سکے، سفر کے دوران یا حرم میں تلاوت قرآن میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

بغیر خوشبو صابن

حالت احرام میں ہر قسم کی خوشبو ممنوع ہے، ہاتھ منہ دھونے اور نہانے کیلیئے بغیر خوشبو صابن استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بغیر خوشبو شیمپو

حالت احرام میں بغیر خوشبو شیمپو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

احرام چپل

حالت احرام میں مردوں کو پاؤں کی اوپر والی ہڈی کا ننگا رکھنا ضروری ہے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیئے ہوائی چپل پہنی جاتی ہے۔ جبکہ خواتین عمومی جوتا پہنتی ہیں۔

احرام سینڈل

حالت احرام میں مرد پاؤں کی اوپر والی ہڈی کو ننگا رکھنے کیلیئے اِن سینڈلوں کو پہن سکتے ہیں۔

ہاف موزے

چمڑے سے بنے موزے جو پاؤں کی انگلیوں کے اوپر کے حصے کی جانب تک آئیں، طواف یا سعی کے دوران حرم میں ننگے پاؤں زیادہ چلنے سے تلوے دکھنے لگتے ہیں۔ ہاف موزوں کے استعمال سے اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔ مرد و خواتین دونوں پہن سکتے ہیں۔

ایڑی

چمڑے سے بنی ایڑی جو صرف پاؤں کے تلوے کے آدھے حصے کو کور کرتی ہے۔ طواف یا سعی کے دوران احرام کی حالت میں پہنی جا سکتی ہے۔

ناخن تراش

سفر کے دوران استعمال کیلیئے ناخن تراش ۔

قینچی

عمرہ مکمل کرنے پر خواتین کے سر کے بالوں کا کچھ حصہ کاٹنے و دیگر استعمال کیلیئے ہلکے وزن اور چھوٹے سائیز کی قینچی۔

چاقو

سفر کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کاٹنے و دیگر استعمال کیلیئے چھوٹے سائیز کا چاقو۔

تالا

قیمتی اشیاء کو محفوظ رکھنے کی غرض سے سفری بیگ کو لگانے کیلیئے چھوٹے سائیز کا تالا۔

ریزر

مردوں کیلیئے دوران سفر جسم کے نا پسندیدہ بالوں کو صاف کرنے کیلیئے ریزر۔

ڈیجیٹل کاؤنٹر

وظائف کی تعداد کو شمار کرنے کیلیئے ڈیجٹل کاؤنٹر۔

ٹوپی

ادائیگی نماز کے دوران سر پر رکھنے اور عمومی استعمال کیلیئے ٹوپی۔

تسبیح

وظائف کو شمار کرنے کیلیئے دانوں والی تسبیح۔

مسواک

دانت صاف کرنے کے مسنون عمل کو پورا کرنے کیلیئے مسواک۔

رومال

سر پر باندھنے اور گرمی یا سردی کی شدت سے محفوظ رہنے کیلیئے سر پر رکھنے کیلیئے رومال۔

ٹشو پیپر رول

دوران سفر پانی نا ملنے کی صورت میں استعمال کیلیئے ٹشو پیپر رول۔

ٹشو پیپر پاکٹ

دوران سفر و قیام کے دوران ہاتھ و منہ کو صاف کرنے کے لیئے جیب میں رکھنے کیلیئے ٹشو پیپر۔

ٹشو پیپر سوپ

دوران سفر استعمال کیلیئے ٹشو کی طرح کا صابن۔

رسی

دوران سفر سامان باندھنے ، کپڑے خشک کرنے، اور مشترکہ کمرے میں پردہ کی غرض سے چادر لٹکانے کیلیئے رسی۔

کنگھا

دوران سفر استعمال کیلیئے کنگھا۔

سفری استری

دوران سفر کپڑوں کو استری کرنے کیلیئے ہلکے وزن اور چھوٹے سائیز کی استری۔

الیکٹرک تھرماس

چائے بنانے کیلیئے پانی گرم کرنے کیلیئے بجلی سے چلنے والا تھرماس۔

سفری بیگ

سامان سفر کو پیک کرنے کیلیئے بڑے سائیز کا بیگ جس میں تقریباً 30 کلو تک کی گنجائیش ہو۔

سفری جائے نماز

دوران سفر ائیر پورٹ، بس اسٹینڈ، ہوٹل اور حرم میں ادائیگی نماز کیلیئے کپڑے سے بنا ہلکے وزن کا جائے نماز ۔

تربیتی کتب

حج و عمرہ سے متعلق معلوماتی کتب کا ساتھ رکھنا۔

تربیتی ویڈیو

حج و عمرہ کی مکمل تربیتی ویڈیو کا دیکھنا۔

تسبیح طواف

طواف کے سات چکروں کو شمار کرنے کیلیئے سات دانوں والی تسبیح۔

ضروریات حج

عرفات بیگ

ایام حج یعنی 8 ذِی الحجہ سے 13 ذی الحجہ تک خیمے میں قیام کے دوران مختصر سامان رکھنے کےلیئے مخصوص بیگ جسے کندھے پر بھی لٹکایا جا سکے۔

چھتری

ایام حج کے دوران دھوپ اور بارش سے بچنے کے لیئے فولڈ ایبل چھتری۔

سفری چٹائی

10 ذی الحجہ کی رات مزدلفہ کے میدان میں قیام اور دیگر مواقع پر استعمال کیلیئے فولڈ ایبل چٹائی۔

 

کنکری کی تھیلی

مزدلفہ کے میدان سے کنکریاں جمع کرنے کیلیئے کپڑے کی تھیلی۔

ضروری اشیاء

چار جوڑے شلوار قمیص و بنیان

سویٹر (اگر موسم ہو تو ایک عدد)

ٹوتھ برش/ٹوتھ پیسٹ

تولیہ

صابن و شیمپو

جوتا و جرابیں

موبائل فون چارجر

سنگل بیڈ شیٹ و شال

ادویات (ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق)

گلاس، پلیٹ، چمچہ، ڈونگا اور کپ (فیملی، گروپ، پارٹی اور رہائیش کی مناسبت سے)

بال پین، مارکر اور نوٹ بک

عورتوں کے “ایام” کا سامان ضرورت کے مطابق

سن گلاسز/نظر کا چشمہ

ضروری ہدایات

صبر و شکر اور وقت کی اہمیت کے احساس کو ساتھ لے کر جائیں جبکہ غصہ، آرام اور گھر کی فکر یہیں چھوڑ کر جائیں، اونچی آواز میں بات کرنے سے گریز کریں، چلائیں نہیں، السّلام علیکم صحیح تلفظ سے ادا کریں، قطار میں کھڑے ہونے کی عادت ڈالیں اور ہمیشہ اپنی باری کا انتظار کریں۔ مکہ پہنچنے پر ائیر پور،ٹ ہوٹل یا آپ کے ٹریول ایجنٹ و گروپ لیڈر کی جانب سے تاخیر ہو سکتی ہے، یہ معمول کی بات ہے اس پر برہمی کا اظہار کرنے کی بجائے صبر و شکر سے کام لیں، تمام توقعات اللّہ سے وابستہ کر کے شکوہ و شکایت سے گریز کریں، اللّہ رب العزت اس کا اجر دے گا۔ گروپ لیڈر یا گروپ آرگنائزر اپنے ساتھ شوگر کی جانچ کے لیے گلوکو میٹر اور بلڈ پریشر کے لیئے بی پی آپریٹس ضرور ساتھ لے کر جائیں۔

الاظہر آن لائن شاپنگ اسٹور

اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزاریں اور لاکھوں نیکیاں کمائیں، یاد رکھئے بہترین جگہ مسجد اور بد ترین جگہ بازار ہیں۔ حج و عمرہ سے واپسی کے وقت اپنے ساتھ صرف کھجور اور آب زم زم لائیں، وزن اٹھانے کا کیا فائدہ جب تمام اشیاء یہیں دستیاب ہیں۔ فکر نہ کریں الاظہر آن لائن شاپنگ اسٹور پر تشریف لائیں۔ ہدیہ جات  اور تحائف کی مکمل ورائٹی دستیاب ہے۔

 آب زم زم کا پانی

آب زم زم کے لئے گلاس

جائے نماز

تسبیحات

ٹوپیاں

عطریات

مسواک

قیمتی زر مبادلہ بچائیے اور اپنی کرنسی میں خریداری کیجئے۔